• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین سے مزید دو جہاز اناج کی کھیپ لے کر روانہ ہوگئے، ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یوکرین میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے آج دو جہاز اناج کی کھیپ لے کر روانہ ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک جہاز پر 12 ہزار ٹن مکئی اور دوسرے جہاز پر 3 ہزار ٹن سورج مکھی کے بیج لدے ہیں۔

اناج کی خریداری کے لیے ایک اور جہاز آج ترکیہ سے یوکرین کے لیے روانہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے تحت یوکرین سے اب تک روانہ ہونے والےجہازوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید