سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی پر چلیں گے تو ملک چلے گا، شروع سے ہی اداروں کے اندر چھیڑ چھاڑ ہوئی، پاکستان کو دنیا بھر میں ہم نے تماشا بنا دیا ہے۔
سابق اور موجودہ پارلیمنٹرینز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے ڈائمنڈ جوبلی کا انعقاد خوش آئند ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہمارے زخم ہیں ہی اتنے، ہم بھائیوں کی طرح نہیں رہتے، ہماری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کسی نے پروا نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بیوروکریٹ یہاں بیٹھے ہیں ان کے بچے بھی باہر بیھٹے ہیں، پاکستان کو کیا ملا؟ پاکستان کے غریبوں کو کیا ملا؟
جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان والے آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقت اور جرات اسی آئین میں ہے، بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم دیکھتے ہیں تو قائد اعظم کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے۔