• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، سیم نالے کی صفائی نہ ہونے کے باعث مختلف دیہات زیرآب

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ کے قریب سیم نالے کی صفائی نہ ہونے  کے باعث مختلف دیہات اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب درگاہ ستیوں کے مقام پر 23 آر سیم نالے کی صفائی نہ ہونے  کے باعث امیر بخش جاکھرو، صابو پلیجو اور علی نواز جاکھرو سمیت کئی دیہات زیر آب آگئے۔ متاثرہ دیہات کے رہائشیوں اقبال جاکھرو، غلام شبیر، صابو پلیجو و دیگر نے بتایا کہ محکمہ  ڈرینج کی جانب سے کئی برس سے بھل صفائی نہ کرانے کے باعث پانی کے بہاؤ میں شدید رکاوٹ کے نتیجے میں نالہ ابلنے کے باعث ان کے دیہات اور اسکول سمیت اطراف میں کھڑی سیکڑوں ایکڑ پر مشتمل چاول کی فصل زیر آب آگئی ہے جبکہ پانی جمع  ہونے کے باعث مکینوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا  ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مذکورہ نالے کی صفائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین