کراچی سے خیبر، گلگت تا گوادر ہر شہر اور گاؤں میں، ہر گلی اور کوچے میں جشن آزادی کی تقریبات منائی گئیں۔
پاکستان کے یوم آزادی پر ہر بچہ اور بڑا، ہر رنگ و نسل، ہر مکتب فکر اور ہر قومیت ایک آواز ہوگئی، جشن آزادی نے سب کو ایک لڑی میں پرودیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور آزاد کشمیر سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔
وزرائے اعلیٰ، ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، اعلیٰ حکام اور نمایاں شخصیت نے تقریبات میں شرکت کی۔
اس دوران وطن کے بھرم سبز پرچم کو ہمیشہ بلند رکھنے کا عزم اور محبت کا اظہار کیا گیا۔
دن کی مناسبت سے پریڈ، ریلیاں، ٹیبلوز سمیت مختلف تقریبات ہوئیں.
فضاؤں میں ہر طرف ملی نغموں کی گونج رہی، کہیں تو کیک کاٹ کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ منائی گئی۔