وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو زمین منتقلی کا معاملہ شامل کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری اور موسمیاتی بحران پر کابینہ کو بریفنگ شامل ہے۔
ایجنڈے کے مطابق رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین بھی اجلاس میں کیا جائے گا، مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔