پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سیاسی ڈیل کے تحت باہر گئے۔
ملتان میں حلقہ این اے 157 میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر سیاسی ڈیل اور انڈر اسٹینڈنگ کے تحت گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی قائد کو اسی سیاسی انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ واپس آنا چاہیے کیونکہ نواز شریف کی واپسی بھی انتخابات کے حوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف خراب طبیعت اورعلاج کی غرض سے بیرون ملک گئے، حقیت اس کے برعکس تھی، نواز شریف کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کےدل میں اُترچکا ہے، ضمنی الیکشن میں مہر بانو قریشی کی کامیابی یقینی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان جلد جلسے سے خطاب کریں گے۔