لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ہوگیا، مرنے والا کامران خود پولیس اہلکار نکلا۔
پولیس کے مطابق لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا کامران خود پولیس اہلکار نکلا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں مارے گئے کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش پطرس سے جھگڑا ہوا، جس کی فائرنگ سے پطرس زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کے بعد کامران اپنے بہنوئی غضنفر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، جس پر ڈولفن اہلکاروں نے اُس کا تعاقب کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔
اہل خانہ کے مطابق کامران کے نہ رکنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا جبکہ اُس کا بہنوئی غضنفر زخمی ہوا۔
اہل خانہ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا اہلکار کامران فی الحال نوکری سے معطل تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مارے گئے کانسٹیبل کامران کی لاش اور 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔