پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جبکہ واقعےکی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے ویڈیو نادرا کو بھیجی جا رہی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نوٹس لیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سی آئی اے پولیس کو واقعے کی ویڈیوز فراہم کردی گئیں، ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے پولیس کو دے دیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔