• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کی بحالی، حتمی تحریری تجاویز آج پیش کریں گے، ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے حتمی تجاویز تحریری طور پر آج پیش کر دی جائیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز آج رات تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی۔  اور تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طویل وقفے کے بعد اگست میں جوہری مذاکرات ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید