• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئمہ بیگ، فائل فوٹو
آئمہ بیگ، فائل فوٹو

پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا۔

 آئمہ بیگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لندن کے ویمبلے ارینا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں گلوکارہ کو لندن کے ویمبلے ارینا میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک میوزِک شو میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کی زندگی کا ایک خواب سچ ہوگیا‘۔

آئمہ بیگ کی ویمبلے ارینا میں لائیو پرفارمنس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید