پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اصولاً واپسی پر جیل ہی آنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف جیل سے علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد اور سابق وزیراعظم کو وطن واپسی پر اصولاً جیل میں ہی آنا چاہیے۔
ولید اقبال نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی ادارہ یا حکومت نواز شریف کو جیل سے باہر رکھتی ہے تو وہ قانون کی نافرمانی کررہی ہوگی۔