• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اگلے ہفتے قطر اور امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر وزرا، سول و فوجی افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اور موخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ دورہ میں قطر کی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کے معاملہ بھی غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ 

 سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم قطر کے دورے سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید