• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملک میں حکومت مخالف احتجاج پر قابو پانے کے لئے نافذ ایمرجنسی جلد ختم کر دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوئی اور اب استحکام ہے۔ موجودہ صدر ورکرما سنگھے نے سابق صدر کے عوامی بغاوت کے نتیجے میں ملک سے فرار ہونے کے چوتھے دن ہی ملک بھر میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔ جنہوں نے گزشتہ 14 جولائی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک میں خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت پر مہینوں احتجاج جاری رہا۔ ایمرجنسی کل جمعرات کو اُٹھا لی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک میں ہنگامی حالت کی شدید مذمت کی تھی جس کے تحت بنیادی انسانی حقوق معطل ہو جاتے اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو گرفتاریوں کے وسیع تر اختیارات حاصل ہو جاتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید