• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے کی ویڈیو جاری کردی


اسکرین گریب/ ایکس امریکی سینٹ کام
اسکرین گریب/ ایکس امریکی سینٹ کام 

امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے کی ویڈیو جاری کردی اور پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات بھی بتادی۔

ایرانی جزیرےخارگ میں حملے پر امریکی سینٹ کام کا  کہنا ہے کہ گزشتہ رات امریکی فوج نے خارگ جزیرے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، حملوں میں ایرانی بحریہ کی بارودی سرنگوں والی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں میزائل گودام بنکرز اور دیگر فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا، خارگ میں ایران کے 90 سے زائد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ خارگ سے ایندھن کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید