• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں نواز شریف غیر یقینی صورتحال میں پاکستان نہ آئیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں نواز شریف غیر یقینی صورتحال میں پاکستان نہ آئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ نواز شریف کو قانون کو بالائے طاق رکھ کر بلایا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو الفاظ ادا کیے، ماضی میں اُس کی مثال نہیں ملتی، میرا بیان اپنے سیاسی مخالف کے خلاف تھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جس وقت میں نےبیان دیا ایک باوردی شخص ملک پر حکومت بلکہ سیاست کررہا تھا، اس شخص نے اپنی پارٹی ق لیگ تشکیل دی ہوئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس شخص کا ایک سیاسی کردار تھا، جنرل مشرف کا کوئی سیاسی حلقہ نہیں تھا، اُس نے ملک میں 9 سال سیاست کی، میں سیاسی مخالف تھا اس لیے بات کررہا تھا۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ میرے والد کا نام پاکستان توڑنے والوں میں شامل نہیں، شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ حادثے پر پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ مل کر ٹرینڈ چلایا، عمران خان کا رونا دھونا سیاست ہے، جو فصل بوئی تھی وہ کاٹ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ لوگوں کی زکوٰۃ و خیرات کا پیسا سیاست پر لگایا ہوا ہے، سیاست دان کسی کا کندھا پکڑنے کے بجائے اپنی لڑائیاں خود لڑیں۔

قومی خبریں سے مزید