• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر میں نظر آنے والا یہ کمسن ستار نواز کون ہے؟

تقسیمِ ہند سے قبل شہرت پانے والے پاکستانی ستار نواز استاد رئیس خان کی کمسنی کی ویڈیو وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں استاد رئیس خان مہارت سے ستار بجا رہے ہیں، استاد رئیس خان کی انگلیوں کے جادو اور نہ تھکنے کے سلسلے نے اُس وقت کے سب ہی سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا تھا۔

استاد رئیس خان کی تقسیمِ ہند سے قبل کی یہ ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

استاد رئیس خان سے متعلق مشہور ہے کہ وہ ایک دن میں 115 سیگریٹ پینے کے عادی تھے۔

استاد رئیس خان 1939ء میں متحدہ ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے تھے۔

ممتاز ستار نواز استاد رئیس خان عارضہ قلب کے باعث 77سال کی عمر میں 2017ء میں پاکستان کے شہر کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

استاد رئیس کے صاحبزادے فرحان بھی موسیقار اور فنِ ستار نوازی میں ماہر ہیں۔

استاد رئیس کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید