• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا توقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے، 180 کروڑ کی یہ فلم پہلے دن صرف 11 کروڑ ہی کماسکی۔

عامر خان نے 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی، لیکن 2022 میں ہندی فلموں کی ناکامیوں کو دیکھنے کے باوجود یہ کہا جارہا تھا کہ عامر اور کرینہ کی یہ فلم ہندی فلم انڈسٹری کو دوبارہ کھڑا کر سکتی ہے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

لال سنگھ چڈھا نے ریلیز کے ایک ہفتے میں صرف 49 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ صرف کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے ہی دن 54 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

تجزیہ کاروں نے عامر خان کی اس بڑے بجٹ کی فلم کی ناکامی پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فلم کے مواد سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فلم کے مواد کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے۔

دہلی کے ایک نمائش کنندہ نے بھی فلم کے مواد کو خاطر خواہ قرار نہ دیا اور کہا کہ بائیکاٹ مہم کے ٹرینڈ کے باوجود فلم کے مواد کو لوگوں نے مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم پدماوت کے خلاف خونی مظاہرے ہوئے لیکن پھر بھی وہ فلم کو کامیابی سے نہ روک سکے اور اس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

فلم ٹریڈ تجزیہ کار رمیش بالا نے فلم کے مواد کے ساتھ ساتھ بائیکاٹ مہم کو بھی اس کی ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ریویوز نے بھی اسے نقصان پہنچایا، لیکن ہاں، فلم کے خلاف ہونے والی بائیکاٹ مہم نے بھی اس کی کامیابی پر ضرب لگائی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید