• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔

پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملنے کے لیے آنے پر عمران خان کی گاڑی گرین ایریا کے ساتھ لگے لوہے کے بورڈ پرچڑھ گئی تھی۔

عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال پہنچے تھے، تاہم انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد وہ دوسری گاڑی میں واپس روانہ ہوئے۔

عمران خان کے اسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی عمران خان کے ہمراہ پمز اسپتال پہنچے تھے۔

پمز اسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے کارڈیالوجی وارڈ کے باہر نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، اسپتال پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید