• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، اسلحہ اور منشیات برآمد ، 23ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)  اسلحہ  اور منشیات  برآمد کرکے 23افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق مراد پور کے علاقہ ہنٹرپور ہ سے پولیس نے دوران گشت سرفراز سے230گرام چرس اور720روپے وٹک، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے راحت سے ڈیڑہ کلو ہیروئن اور اسلامیہ پارک سے ملزم سے260گرام چرس، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نظام پورہ سے سمیع خان سے1560گرام چرس، افضال سے5لٹر اور فیصل سے5لٹر شراب اور جناح اسٹیڈیم سے عرفان سے3لٹر شراب، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے علی اکرم سے1150گرام بھکی پوست، تسلیم سے 105گرام چرس، شہباز سے1150گرام پوست بھکی،، محمد علی سے320گرام پوست بھکی، اسد سے210گرام بوست بھی اور اسد سے 105گرام پوست بھکی،، تھانہ سول لائن کے علاقہ ماڈل ٹاون سے مظہر سے ایک پستول، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ سے وارث سے پستول، سلامت سے رائفل اور وقاص سے1100گرام بھکی پوست، حیدر علی سے5لٹر شراب، طارق سے 10لٹر شراب، آصف سے4لٹر شراب اور تھانہ ستراہ کے علاقہ سے عادل سے4لٹر، آصف سے4لٹر اور سرور سے4لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیاا ور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین