• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین بالخصوص سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں پر گفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی جانب سے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے دوران گفتگو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے دوسری طرف چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید