• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلے، سوتیلے شہری کا فرق، دوہرے معیار انصاف کا عکاس ہے، پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف میں لاڈلے اور سوتیلے شہری کا دوہرے معیار کا عکاس ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ طلال چوہدری، نہال ہاشمی اور دانیال عزیز توہین عدالت میں نااہل قرار دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نااہل قرار دیے گئے یہ رہنما الیکشن سے باہر بھی رہے اور جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہاکہ عمران خان ایک خاتون جج کا نام لے کر دھمکی دیتے ہیںتو کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کا دوہرا معیار ہی ہے ، جس نے لاڈلے اور سوتیلے شہریوں میں فرق کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید