وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچ گئے۔
شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
قطر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔