عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ چور چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا اب باہر نہیں نکل سکتے، گیسٹ ہاؤسز میں مقیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی، ایک طرف سیلاب ہے دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو چین کی بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا ہے، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔