• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ کون ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیرِ خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں ان کی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے متعلق فوٹو کھنچوانے پر زور ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید