وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر کے دیوان امیری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات ہوئی ہے۔
دیوان امیری میں وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال امیر قطر نے کیا، انہیں امیری گارڈز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دیوان امیری میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف فیفا ورلڈ کپ 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے، انہیں اسٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور سہولتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔