مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم پی اے گجرات چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اور صدر ن لیگ لائرز ونگ برطانیہ چوہدری انصر محمود جاپان پہنچ گئے۔
دونوں شخصیات ن لیگ کے سینئر رکن عتیق خان اور صدر ن لیگ جاپان ملک نور اعوان کی دعوت پر گزشتہ روز جاپان پہنچے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹوکیو کے ناریتا ناریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔
صدر ن لیگ جاپان ملک نور اعوان نے کہا کہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ممتاز پاکستانی سیاستدان ہیں۔ وہ ضلع گجرات کے حلقوں کی نمائندگی کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ علاقائی ترقی میں اپنی فعال شمولیت کےلیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے شعبہ صحت اور بنیادی انفرا اسٹرکچر سمیت مختلف منصوبوں میں کام کیا۔
علم میں رہے کہ چوہدری انصر محمود برطانیہ میں مقیم وکیل ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں اور انہوں نے نواز شریف اور ان کے خاندان سے متعلق قانونی معاملات میں کردار ادا کیا اور لندن میں قیام کے دوران نواز شریف کے موقف کا دفاع کرنے والی قانونی کوششوں کا حصہ رہے ہیں۔