• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد، اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد قرار دیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ  کل کرے گا۔

سپریم کورٹ کے اس بینچ کا حصہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی ہوں گے۔

ن لیگی سینیٹر نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید