پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق منفی بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔
نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ شہباز شریف کی کوششوں سے ملکی حالات بہتر ہوجائیں گے۔
اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں رنگ لائیں گی۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں ثمر آور ہوں گی۔
اس سے پہلے تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے نواز شریف مطمئن نہیں۔