سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے سے متعلق وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کردیا گیا۔
فلڈ ریلیف 2022 کے شارٹ کوڈ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہری موبائل فون سے "FUND" لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔
تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سیلاب صورتحال میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات کی اپیل کی تھی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022‘‘ قائم کیا تھا۔