• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے یکجا ہونے کی اپیل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے عوام اور سیاستدانوں سے یکجا ہونے کی اپیل کی ہے۔

احسن خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ جتنا بھی ہوسکے سب لوگ مل کر یعنی ہم پوری قوم کیونکہ پاکستانی قوم ایک ایسی قوم ہے کہ جب بھی کسی پر کوئی مصیبت آتی ہے تو مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی جو لوگ مشکل میں ہیں وہ ہمارے اپنے ہیں اور ہم لوگوں سے جتنا ہوسکے گا ہم اپنی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کی پوری کوشش کریں گے لیکن آپ لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے میں حصّہ لیں۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ  لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں، کاروبار ختم ہوگئے ہیں، زمینوں میں پانی آگیا، جانور مر گئے ہیں، لوگوں کے سر پر چھت نہیں رہی، کھانے پینے کا سامنا بھی نہیں ہے۔

احسن خان نے سیاستدانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں سب سے اپیل کروں گا کہ جو بھی متاثرہ لوگ ہیں ان کی ہم سب مل کر مدد کریں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران یہ بھی یقینی بنائے جائے کہ امداد درحقیقت متاثرہ لوگوں تک ہی پہنچے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید