• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، بھارت کے خلاف آج اہم ترین میچ، حسن علی کی شمولیت کا امکان کم

دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف اتوار کو اہم ترین میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کی میچ میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ حسن علی ہمارے اہم کھلاڑی ہیں انہیں ڈراپ نہیں کیا گیا تھا آرام دیا گیا تھا۔ اب ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حسن علی شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حسن علی اتوار کی صبح پانچ بجے لاہور سے دبئی پہنچیں گے اور صبح سات بجے ہوٹل پہنچیں گے۔اس لئے ممکن نہیں ہوگا کہ طویل فلائٹ کے بعد انہیں میچ کھلایا جائے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے گیارہ کھلاڑیوں کا ذہن بنالیا ہے لیکن اس کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا ہم نے ابھی تک پچ نہیں دیکھا ہے۔جبکہ روہت شرما کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب ہم نے پچ دیکھا تھا پچ پر گھاس تھا اور امکان ہے کہ گھاس میچ سے قبل کاٹ دیں گے اس لئے ہم بھی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان میچ سے قبل کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔ فخر زمان تیسرے افتخار احمد چوتھے شاداب خان پانچویں نمبر پر آئیں گے۔اس کے بعد محمد نواز،خوش دل شاہ آصف علی، بیٹنگ کے لئے آئیں گے۔ فاسٹ بولنگ کا بوجھ نسیم شاہ،حارث روف اور شاہ نواز دھانی کے کاندھوں پر ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید