• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروغ نسیم کے غلط فیصلوں کا نقصان پی ٹی آئی حکومت کو پہنچا، شیریں مزاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ہی دور کے وزیر قانون فروغ نسیم پر الزام لگادیا۔

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مقدمات فروغ نسیم نے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے وزیر قانون فروغ نسیم کے غلط فیصلوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے دور حکومت کے وزیر قانون پر الزام لگایا کہ فروغ نسیم ہی کابینہ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مقدمہ کرنے پر زور دیتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معمولی اکثریت کی وجہ سے پی ٹی آئی قیادت کا اپنے اتحادیوں پر انحصار کرنا ضروری تھا۔

قومی خبریں سے مزید