• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر برطانوی حکومت کا 15 لاکھ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر برطانوی حکومت نے 15 لاکھ پاؤنڈز کی امداد  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 برطانوی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 15 لاکھ پاؤنڈز کی مدد کی جا رہی ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے امدادی سامان منگل کو پہنچےگا۔

 ترجمان برطانوی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 55 ملین پاؤنڈز کا وعدہ کیا، 10 سالوں میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے 18 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 برطانوی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 25 فیصد آبادی کے گھر اور خوراک کی کمی ہے، پاکستان کو دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 5واں رسک شدہ ملک قرار دیا ہے۔

ترجمان برطانوی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ پوورٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 36ملین سے زیادہ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، 2020 کے سیلاب میں برطانیہ نے پاکستان کو 8 لاکھ پاؤنڈ کی امداد دی تھی، برطانیہ نے2020 میں 55 ہزار افراد کو شیلٹر، صاف پانی بھی فراہم کیا۔

قومی خبریں سے مزید