• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست بعد میں، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے، آصف زرداری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست بعد میں ہوگی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرین سیلاب سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے، عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے، اس اصول کو مشعل راہ بنایا جائے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، صحت اجازت دیتی تو ایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ حکومت سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید