وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔
سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو نے پیغام میں لکھا کہ سیلاب سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔