صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیارت میں بجلی، گیس اور انٹرنیٹ سروس چار روز سے معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت سے کوئٹہ آمد و روفت کے لیے استعمال ہونے والی شاہراہ پر رابطہ پل گرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔
زیارت اور نواحی علاقوں میں بھی رابطہ سڑکیں بارشوں کے سبب شدید متاثر ہوگئیں ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔