• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی سزا

دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو20 اوورز کرانا ہوتے ہیں دوسری صورت میں 85 منٹ بعد ایک فیلڈر دائرے کےاندر آجاتا ہے۔ اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمیچ 19ویں اوور میں رویندرا جدیجا نےحارث رئوف کو تین چوکے مارے۔ میچ ریفری جیف کرو نے دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں۔ دونوں کپتانوں نےغلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ کا چالیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔