کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ افغانستان نے جیت لیا ۔پاکستان کو ٹورنامنٹ میں افغان ٹیم کے ہاتھوں دوسری شکست ہوئی۔ فائنل پاکستان انڈر 19 نے 21رنز سے جیتا ۔ منگل کو دبئی میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں229 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ہارون ارشد نے70، شاہ زیب خان نے53 رنز بنائے۔ نورستانی عمر زئی نے36 اور نصیرخان نے38 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں افغانستان نے 9 وکٹ پر 250 رنز بنائے۔ برکت ابراہیم زئی نے6 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے79 اور ناظف اللہ نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ دونوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔ علی رضا اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں لیں۔