دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر19 ٹورنامنٹ کے60 ٹاپ پرفارمرز کو جونیئر کرکٹ لیگ کی تیاری کے لئے لاہور طلب کر لیا۔ یہ کھلاڑی پی سی بی پاتھ وے پروگرام والے کھلاڑیوں کےساتھ ٹریننگ کریں گے۔ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی کوچز کام کریں گے۔