• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے خیر پور ناتھن شاہ میں صورتِحال مزید خراب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیلاب سے سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں صورتِ حال مزید خراب ہو گئی۔

خیر پور ناتھن شاہ کے بائی پاس روڈ کے نشیبی علاقے میں 10 فٹ، جبکہ شہر میں 2 سے 5 فٹ پانی جمع ہو گیا۔

سندھ کے ضلع شکار پور کے سیلاب سے متاثرہ کئی گاؤں اب تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

سیم نالے کا کٹ بند کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ،1 جاں بحق

ادھر نواب شاہ میں علی رضا موری سیم نالے کا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد نے ریونیو اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔

نواب شاہ پولیس نے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کوئٹہ میں بجلی اور پینے کے پانی کا بحران شدید

کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگرسیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کا نظام اب تک درست نہیں کیا جا سکا، جبکہ پینے کے پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا جس سے شہریوں کو دُہری پریشانی کا سامنا ہے۔

راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے لگی، متاثرہ علاقوں میں ندی نالوں کا پانی اترنے لگا، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل گئے۔

قومی خبریں سے مزید