• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے لیے کردار لکھ لکھ کر تھک گیا، خلیل الرحمٰن قمر

مہوش حیات بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن اب وہ کسی اور کے ساتھ بھی کام کریں، خلیل الرحمٰن قمر
 مہوش حیات بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن اب وہ کسی اور کے ساتھ بھی کام کریں، خلیل الرحمٰن قمر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں کے حوالے سے مختلف انکشافات کئے۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ اب مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے لیے کردار لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ اپنی آخری فلم کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن اب وہ کسی اور کے ساتھ بھی کام کریں صرف میری ذمہ داری نہیں ہے۔

شو میں اداکارہ کی عمر کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکار کی عمر اہمیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ مہوش حیات نے بہت کام کرلیا ہے اب دوسروں کو بھی موقع دیں۔

خیال رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں کئے گئے ان کے ایک ٹوئٹ پر بھی معاف کرچکے ہیں۔

 نعمان اعجاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا تھا جس میں وہ فیل ہوگیاتھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید