• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیرے سستے ہوتے ہیں، مہنگی چیز کی بات کرو: عمران خان








پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے واپسی پر صحافیوں نے ان سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

عمران خان سے صحافی نے بشریٰ بی بی کے ہیروں کا ہار لینے سے متعلق سوال کیا کہ بشریٰ بی بی نے ہیروں کا ہارلیا تھا؟

عمران خان نے جواب دیا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ ضمانت کا فیصلہ کس نے کروایا جس پرچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا، کہ ہر روز خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب! آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟

عمران خان نے جواب دیا کہ میں آج یہ سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید