• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال سنگھ چڈھا معاملے پر عامر خان نے معافی مانگ لی؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کیا نامور بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں سے معافی مانگ لی؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس آڈیو پیغام میں سنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے کسی بھی طرح جانے انجانے میں اپنے الفاظ یا پھر عمل سے آپ کا دل دُکھایا ہے تو میں آپ سے معافی کا طلب گار ہوں۔‘

اس آڈیو کلب میں یہ الفاظ کہے گئے کہ ’ہم سب انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں، کبھی بول سے، کبھی حرکتوں میں، کبھی مذاق میں۔‘

اس میں پھر دہرایا گیا کہ ’اگر میں نے کسی بھی طرح آپ کا دل دُکھایا ہے تو میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔‘ 

واضح رہے کہ یہ آڈیو کلپ تو عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ آڈیو پیغام میں آواز کس کی ہے؟

پیغام شیئر ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اسے ڈیلیٹ کردیا گیا، جبکہ اس حوالے سے کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، تاہم اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کا نہ ہونے سے متعلق بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید