پاکستانی یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو کو جیون ساتھی مل گئی ہے۔
رضا سمو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بُک پر سنائی ہے، رضا سمو نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ اُنہیں جیون ساتھی مل گئی ہے، وہ جَلد اس لڑکی سے اپنے مداحوں کو بھی ملوائیں گے۔
رضا سمو کا کہنا ہے کہ وہ نومبر کے مہینے میں شادی کر رہے ہیں، شادی میں دو ماہ رہ گئے ہیں اسی لیے اب اُن کے چینل پر آنے والا سارا مواد (کونٹینٹ) شادی کی تیاری سے متعلق ہوگا۔
رضا سمو نے کہا کہ وہ اب باقاعدہ کراچی میں منتقل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ فیملی بنانے جا رہے ہیں تو اُن کا کانٹینٹ بھی فیملی پر مبنی ہوگا، ایک وقت تھا کہ وہ اکیلے تھے، طالبِ علم تھے تو انہوں نے اپنے وی لاگز میں اپنی زندگی سے متعلق سب دکھایا، اب فیملی اور اپنے ہمسفر کے ساتھ گھومنے پھرنے سے متعلق وی لاگز بنایا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ سب لوگ کمنٹ کریں گے کہ لڑکی دکھاؤ، وقت آنے پر آپ کو میں اپنی ہمسفر بھی دکھاؤں گا، رضا سمو نے کہا کہ میری ہمسفر کی بس ایک نشانی بتاتا چلوں کہ وہ پیاری بہت ہے۔