• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب بشریٰ انصاری نے ششی کپور کی فرمائش پر گانا گایا

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملاقات کے دوران اُنہوں نے بھارتی اداکار ششی کپور کی فرمائش پر میڈم نور جہاں کا  گانا گایا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ہر دلعزیز اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے مشہور بھارتی اداکار ششی کپور سے اپنی ملاقات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ششی کپور کا ذکر کرتے ہوئے اُن کی ایک فلم کا گانا گنگنانا شروع کر دیا۔

انہوں نے ششی کپور سے اپنی ملاقات کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ ششی کپور اور میری ملاقات غضنفر علی کے گھر اس وقت ہوئی تھی جب وہ فیچر فلم ’جناح‘ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

بشریٰ انصاری نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں زیادہ تر پنجابی بولا کرتی تھی، ششی کپور نے مجھ سے میڈم نور جہاں کا پنجابی گانا گانے کی فرمائش کی، میں نے اِن کے کہنے پر میڈم نور جہاں کا گانا گایا، ششی کپور نے مجھ سے درخواست کی کہ میں چند مصرعے اور گاؤں، پھر میں نے گانے کے چند مصرعے مزید گائے جو ششی کپور کو بے حد پسند آئے۔ 

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ششی کپور کو میری آواز بے حد پسند آئی اور انہوں نے میری آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھا گاتی ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید