• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری ایک بار پھر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے۔

فواد چوہدری اپنے دور میں میڈیا پر حملوں، پیکا اور پی ایم ڈی اے آرڈیننس جیسے بدنام زمانہ قوانین لا کر صحافیوں کو ایک واٹس ایپ میسیج پر گرفتار کرنا چاہتے تھے۔

 انہوں نے الزام لگایا ہے کہ جیو سے وابستہ صحافی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ  فواد چوہدری پچھلے دنوں میں عدلیہ پر کیسے حملہ آور ہوئے، اس کا ثبوت ویڈیو میں بھی موجود ہے۔

ایسی ہی ایک توہین عدالت کا حوالہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیا گیا تو عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ فواد چوہدری سے ویسے ہی کسی اچھائی کی توقع نہیں، ان کے اس جملے پر عمران خان بھی ہنس دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید