آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے سیلاب زدگان کے لیے برطانیہ کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں اہم ہوگی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کو مدد کی پیش کش کی۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کے امور بھی زیر بحث آئے۔