دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہفتے کو شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہورہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گروپ میچ میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ منتظمین نے سپر فور کی سیڈنگ اس طرح بنائی ہے کہ بھارت اے ون بی ٹو پاکستان ہے۔ سری لنکا ایک میچ ہارنے کے باوجود بی ون اور بھارت بی ٹو ہے۔ سپر فور میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دوسری بار آمنے سامنے آئیں گی۔ منگل کو دبئی میں بھارت سری لنکا کا میچ ہوگا۔ بدھ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔جمعرات کو دبئی میں بھارت اور سری لنکا کا میچ ہوگا۔ سپر فورمرحلے کا آخری میچ جمعے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔فائنل اتوار گیارہ ستمبر کو ہوگا۔