• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلا ایم ایم آئی سرجری کا آپریشن

اسلام آباد (صالح ظافر)  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے پاکستان میں پہلا ملٹی ویسل منی ملی انویسو (ایم ایم آئی) آپریشن ایک مریض کے دھڑکتے ہوئے دل پر مکمل کیا ہے ۔ پروفیسر آف کارڈیالوجی اینڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف آر آئی سی میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے  اس سلسلے میں ڈاکٹر ہمایوں اقبال کے ساتھ مل کر کام کیا ہے جو برطانیہ میں دس برس سے زائد عرصے سے اس پر کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ہمایوں کا تعلق دنیا کے اعلیٰ ترین دل کے آپریشن کے مراکز ؛ پیپ ورتھ اسپتال کیمبرج، ہیئرفیلڈ اسپتال لندن، جان ریڈکلف اسپتال آکسفورڈسے ہے اورانہوں نے دل کے امراض اور پھیپھڑوں کی سرجری کے آپریشن کیے، انہوں نے اسی طرح کے پروسیجر آر آئی سی میں بھی شروع یے تھے اور دلچسپ امریہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے  آرآئی سی  کے قیام میں ذاتی دلچسپی لی اور پاکستان میں ایم ایم آئی سرجری کا یونٹ قائم کیا۔
تازہ ترین