• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 4 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، ان سے ملک نہیں سنبھل رہا، آئی ایم ایف کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف اپنی کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، وسائل نہ بڑھائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی کرنا پڑے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے وسائل نہیں بڑھائیں گے تو ہمیں آئی ایم اف کی غلامی کرنا پڑے گی، جو قرض دیتا ہے تو بہت ساری شرائط لگاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بےروزگاری بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے آنے والے دنوں میں بجلی مزید مہنگی ہوگی، حالات آگے بھی برے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سے پاکستانی محنت کر کے پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس کا پیسہ اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور زرداری ملک میں کرپشن کرتے ہیں اور پیسے باہر لے جاتے ہیں، 4 مہینے میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کہاں سے کہاں چلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چار مہینے میں مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے، مسلط حکومت نے آتے ہی اپنے 1100 ارب روپے معاف کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، جن لوگوں نے سازش کر کے ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا ہے، آپ سب جواب دیں، یہ قوم آپ سے جواب مانگ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 الیکشن مہم میں جب یہاں آیا تو بےروزگاری تھی، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی تھی، ہمارے ساڑھے 3 سال میں انڈسٹری اٹھی، جس نے روزگار فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے، ہماری حکومت نے 50 سال بعد 10 ڈیم بنائے، موسم کی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ شجرکاری کی جائے، ہمارا پروگرام 10 ارب درخت لگانے کا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مریم کو نہیں پتہ تھا عالمی سطح پر انکی پراپرٹی کا انکشاف ہوجائے گا، وہ تو کہتی تھی کہ لندن تو چھوڑیں پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہے کہ ہمارے امیر دادا نے حسن اور حسین کو پیسہ دیا، شہباز شریف کہتا ہے کہ میرا باپ غریب آدمی تھا۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے 13 ارب روپے سوئٹزرلینڈ میں رکھے ہوئے تھے، مشرف حکومت نے ان دونوں کو این آر او دے کر معاف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، موجودہ حکمران الیکشن سے ڈرتے ہیں، یہ جانتے ہیں انتخابات ہوئے تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید